بازو کی تحریک ’غلطی کہاں ہوئی‘ what Went Wrong
یک
بار پھر بائیں بازو کی تحریک اہل دانش اور فکری حلقوں میں موضوع
ایک بار پھر بائیں بازو کی تحریک اہل دانش اور فکری حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
۔ گزشتہ دنوں کمیونسٹ رہنما سجاد ظہیر کی بیٹی نور ظہیر پاکستان آئی
ہوئی تھیں۔ کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد وغیرہ میں بائیں بازو کے مختلف
گروپوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیے دیئے گئے۔ ان مختلف گروپوں کے
کارکنوں کو آپس میں ملنے اور تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملا۔نور ظہیر
نے انڈیا میں کمیونسٹوں کے تجربے اور مسائل شیئر کئے۔ اور کہا کہ انہیں
اندازہ نہیں تھا کہ بائیں بازو کی فکر پاکستان میں اس حد تک مقبول ہے۔
انہوں نے بائیں بازو کی پارٹیوں کے بورژوا پارٹیوں سے اتحاد کے بارے میں
اپنی ذاتی ناپسندیدگی کا اظہار کیا تاہم کہا کہ ان کی پارٹی ایسے اتحادوں
کی حامی ہے۔
دوسرا موقع کراچی کے ایک صحافی ضمیر شیخ کی کتاب کی تقریب رونمائی تھا۔ اس
تقریب میں ڈاکٹر مبارک علی خان، معراج محمد خان، مظہر عباس، مسلم شمیم کے
علاوہ ساٹھ کی دہائی کے بعض طالب علم رہنما بھی موجود تھے۔
ضمیر شیخ کی کتاب what Went Wrong ’’غلطی کہاں ہوئی‘‘ نے موقع فراہم کیا کہ
بائیں بازو کی تحریکوں کی ناکامی کی وجوہات تلاش کی جائیں۔ بایاں بازو یا
ترقی پسند تحریک سیات اور فکر میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر مبارک علی کا
خیال تھا کہ کمیونسٹوں نے قیام پاکستان کی حمایت کی اور بعد میں پچاس کی
دہائی کے شروع میں فوجی بغاوت کے ذریعے انقلاب لانے کی کوشش کی ۔ انہوں نے
یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے سجاد ظہیر کو پارٹی کا سیکریٹری
جنرل مقرر کرکے بھیجا ، اور پاکستان میں شامل علاقوں میں سے کمیونسٹوں کو
نظرانداز کیا گیا۔ تین وجوہات اٹھتے ہی پارٹی کے لیے عوام میں مقبولیت حاصؒ
کرنے میں ناکام رہیں۔ بعد میں ایک مقرر نے ان کی بات کو درست کیا کہ 1948
میں پارٹی نے قیام پاکستان کے بارے میں اپنے موقف کو درست کیا تھا۔ معراج
محمد خان نے تجویز دی کہ بائیں بازو کے تمام گروپوں کو ملکر کانفرنس کرنی
چاہئے اورناکامی کی وجوہات تلاش کرنی چاہئیں۔
ضمیر شیخ نے اپنی کتاب میں پاک امریکہ تعلقات، پارٹی کی مختصر تاریخ، پارٹی
کے دو محاذوں طلبہ اور کسان تحریک کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کوئی نتیجہ
نکالنے کے بجائے خود اس دور کے رہنماؤں سے ہی باتیں کی ہیں اور ان باتوں کو
جوں کا توں بیان کیا ہے۔
ساٹھ اور ستر کی دہائی کے انقلابی عہد پر لکھی ہوئی کتاب ہے۔ اگرچہ اس
موضوع پر لال خان کی کتاب 1968-69 کا انقلاب اور اصل کہانی کے نام سے شایع
ہوچکی ہے۔ مگر ضمیر شیخ ایسے واقعات اور کردار سامنے لائے ہیں جو لال خان
کی کتاب یا اس کے مضامین میں موجود نہیں۔ خاص طور پر سندھ کی کسان تحریک۔
کتاب کا ’’جدوجہد سے انٹرویو‘‘ کے نام حصہ زیادہ معلوماتی اور دلچسپ ہے۔
1954 میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل طفیل عباس کا دعویٰ ہے کہ میاں
افتخارالدین، مولانا عبدالحمید بھاشانی کو عوامی نیشنل پارٹی میں ایک ساتھ
بٹھانا کمیونسٹ پارٹی کا ہی کارنامہ تھا۔ طفیل عباس پر کمیونسٹ رہنما حسن
ناصر کو گرفتار کرانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ جنہیں بعد میں اذیتیں دے کر
لاہور کے شاہی قلعہ میں شہید کردیا گیا تھا۔ اس بارے میں وہ کہتے ہیں کہ
حسن ناصر کو رابن ہڈ بننے کا شوق تھا۔اور سخت پابندیوں کے زمانے میں پارٹی
کی سرگرمیاں تیز رکھنا چاہتے تھے۔ طفیل عباس کمیونسٹوں کی جانب سے ذوالفقار
علی بھٹو کی حمایت کرنے کو کمیونسٹوں کی مجبوری قرار دیتے ہیں۔ یہاں یہ
امر قابل ذکر ہے کہ بھٹو کی حمایت صرف پیکنگ نواز دھڑے نے کی تھی۔ اور طفیل
عباس کا تعلق اسی دھڑے سے تھا۔ طفیل عباس کا کہنا ہے کہ نہ صرف سجاد ظہیر
بلکہ پارٹی کی پوری قیادت انڈیا سے ہجرت کرکے آئی تھی۔
1962-63 میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ڈاؤ میڈیکل کالج کی
طلباء یونین کا صدر منتخب ہونے والے ڈاکٹرحسن عسکری کہتے ہیں کہ پارٹی کے
کرتا دھرتا طفیل عباس اور جمال نقوی تھے۔
ساٹھ کی دہائی کے اہم کردار ڈاکٹر رشید حسن خان کا کہنا ہے کہ مشرقی
پاکستان کے بائیں بازو نے مغربی پاکستان کے کمیونسٹوں کا رخ درست کرنے میں
اہم کردار ادا کیا۔ ان کاکہنا ہے کہ کراچی ترقی پسندوں کی نرسری تھی جہاں
کوئی بھی جاگیردارانہ اور قبائلی اثرات نہیں تھے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ
کمیونسٹوں نے بھٹو سے اتحاد کیا ، اس کا فائدہ دونوں فریقوں کو ہوا۔اس کے
نتیجے میں رجعت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کی جڑیں عوام میں کھوکھلی
ہوئیں۔ اور ملک میں ریڈیٰکل پارٹیوں نیشنل عوامی پارٹی اور پیپلز پارٹی کا
چرچہ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دور میں یحیٰ خان نے کراچی کو الگ کرنے کا
شوشہ چھوڑا جس کی این ایس ایف کے دوسرے دھڑے کے صدر امیر حیدر کاظمی نے
حمایت کی۔ جس کی کمیونسٹوں نے مخالفت کرکے اس سازش کو ناکام بنایا۔ رشید
حسن خان اس بات کی حمایت نہیں کرتے کہ صرف بھٹو کی وجہ سے بایاں بازو کمزور
ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض اور بھی معروضی فیکٹر تھے۔
معراج محمد خان جو بھٹو کے پہلے دور حکومت میں وفاقی وزیر تھے وہ اپنے
انٹرویو میں کہتے ہیں کہ کراچی کے بارہ طالب علم رہنماؤں کے سامنے گورنر
نواب کالاباغ بھی مجبور تھے۔ یہ بات بھٹو جیسا زیرک سیاستدان سمجھتا تھا۔
معراج محمد خان بتاتے ہیں کہ بھٹو نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت کے لیے
تیار تھے لیکن انہوں نے پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنانے کی شرط رکھی تھی۔ تب
نیب کی قیادت ولی خان اور مولانا بھاشانی پر مشتمل تھی جس نے یہ شرط ماننے
سے انکار کردیا۔
اسی سیریز میں ایک انٹرویو جانے پہچانے کمیونسٹ رہنما کامریڈ جام ساقی کا
بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ناکامی کی وجہ ماسکو کی لائین زمینی
حقیقتوں کے برعکس لاگو کرنا تھی۔ساٹھ کی دہائی کے بعد جام ساقی پاکستان میں
بڑے کمیونسٹ لیڈر کے طور پر پہچان رکھتے ہیں۔ کتاب میں ان سے پارٹی کے
بارے میں تفصیلی بات چیت کی کمی محسوس کی گئی۔ مزدور رہنما عزیزالحسن جو
داؤد ملز کی تحریک کے اہم رہنما تھے، طالب علم رہنما علی یاور، لطیف
چوہدری، راقم الحروف، اور بعض دیگر رہنماؤں کے بھی انٹریو ہیں۔ کتاب کا
اختتامیہ صحافی عبدلاحمید چھاپرا نے لکھا ہے۔
کتاب کی رونمائی کے موقع پرتقاریر میں نشاندہی کی گئی کہ وقت کے ساتھ بائیں
بازو کے جو بڑے بڑے بت بنے، وہ بعد میں معلمت پسندی کا شکار ہوئے جس سے
بھی پارٹی کو نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر کتاب پڑھنے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ
ریاستی تشدد، زمینی حقائق کو سمجھے بغیرماسکو کی کی لائن لاگو کرنا بائین
بازو کے زوال کا سبب بنے۔
No comments:
Post a Comment